ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا یورپی یونین کی روس کی شرائط پر تیل وگیس خریداری پرآمادگی کااظہار

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عالیہ حمز ہ نے یورپی یونین کی روس کی شرائط پر تیل وگیس خریداری پرآمادگی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپین کمیشن اتھارٹیز نے پورپین ممالک کو روس سے تیل و گیس کی ادائیگی ڈالر کی بجائی

روسی کرنسی روبل میں کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ غلاموں بھکاریوںکیلئے اس میں سبق ہے کہ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے، اپنے ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ کیاامریکہ نافرمان یورپ کو اس معاملے میں کچھ نہیں کہے گا،معاف کردیگا یا رجیم چینج کریگا ۔ غلاموں بھکاریوں کے لیے اس میں سبق ہے کہ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے، دنیا اپنے ملک عوام کے مفاد کے لیے روس کی شرائط پرپرآمادہ، ہم امریکہ کے سامنے ایک خط پہ نیوٹرل ہوگئے، پیوٹن کے ساتھ قوم اور فوج سینہ تان کے کھڑی ہے۔ ہماری قوم تو عمران خان کے ساتھ، جن کا ساتھ کھڑا ہونا ضروری تھا انہوں نے پیٹھ میں خنجر گھونپا، خان ہوتا ہم بھی روس سے سستا تیل و گندم لے رہے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد میں ہے اور ایسا کرنے کے لیے کپتان جیسا جگر چاہیے، اس لیے عوام کا فیصلہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، عالیہ حمزہ نے سابقہ اور اپنی حکومت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دور میں 4 لاکھ والا حج موجودہ حکومت میں 10 لاکھ روپے کا ہو گیا ۔ کپتان کے دور میں لوڈ شیڈنگ زیرو، اب دس دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی۔ امپورٹڈ حکومت کے پہلے ہی ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، ڈالر کی اڑان، روپیہ تاریخی پستی کا شکار ہے، شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک ماکیٹ گر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت نے معاشی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا ہے، امپورٹڈ حکومت میں سستے داموں گندم کی فراہمی بند، 10 کلو والے آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو گیا۔ چینی، گھی، دالیں مہنگی ہو چکی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت پٹرولیم بم گرانے کو تیار ہے، گھی کی قیمت 500 روپے فی کلو، مرغی کی قیمت بھی 5 سو تک پہنچ چکی۔ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسی سے ڈیزل ناپید، کسان رل گیا ہے، ڈی اے پی کی فی بوری قیمت میں 1000 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، بجلی ایک مہینے میں 3 بار مہنگی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…