بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان مخالف فورسز کا وادی پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

کابل (این این آئی)طالبان مخالف مرحوم رہنما کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی زیر قیادت افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تین شمالی اضلاع طالبان سے واپس لیتے ہوئے اس پر قبضہ حاصل کرلیا ہے، یہ دعویٰ ایک وسیع فوجی حملے کے بعد سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق احمد مسعود کی زیر قیادت این آر ایف کا کہنا ہے کہ طالبان کے

اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے وادی پنج شیر میں پہلا حملہ کیا تھا۔افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف این آر ایف فورسز نے آخری کارروائی گزشتہ سال کی تھی، یہ کارروائی ستمبر میں امریکی حمایت یافتہ حکومتی فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے چند ہفتوں بعد کی گئی تھی۔این آر ایف کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی نظاری کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ رات احمد مسعود کے اپنی فورسز کو حکم دینے کے بعد پنج شیر کے تین اضلاع کو آزاد کروایا لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این آر ایف نے ان اضلاع میں مرکزی سڑکوں، چوکیوں اور دیہاتوں پر قبضہ کرنے بعد ضلعی دفاتر میں طالبان کا محاصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’متعدد طالبان جنگجوؤں سے اس وقت ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا تھا، دشمنوں کو بھاری نقصان ہوا ہے، ملک کے 12 صوبوں میں حملے جاری ہیں اور وہاں ان کی فورسز موجود ہیں، زیادہ تر فورس شمال میں موجود ہے۔طالبان کی حکومت نے این آر ایف کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پنج شیر یا ملک کے کسی اور حصے میں کوئی ’ فوجی حادثہ‘ نہیں ہوا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’میڈیا میں بعض باغیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔پنج شیر کے رہائشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کو بتایا کہ رات گئے بے تحاشہ فائرنگ کی سنی گئی تھی۔شناخت ظاہر کیے بغیر ایک اور رہائشی کا کہنا تھا کہ ’جھڑپوں کی وجہ سے لوگ اپنے علاقے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ایک اور شہری نے بتایا کہ این آر ایف کے جنگجوؤں نے طالبان کی ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔طالبان کے مقامی کمانڈر داد محمد بتر نے تصدیق کی کہ ان کے اور طالبان فائٹرز کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی لیکن ہمیں گھیرا گیا اور نہ ہی ہم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…