ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش تھی کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو ختم کیا جائے

۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا، انہوں نے حضور اکرم ؐکی حرمت کی تعمیر کی۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، آپ سب کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف بڑی سازش کی گئی۔قاسم سوری نے کہا کہ بھارت حملہ کرتا ہے توعمران خان کہتا ہے کہ اس کا جہاز گرادو، سب نے دیکھا جہاز بھی گرایا اور اس کا پائلٹ بھی پکڑا، عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ڈرون آئے تو پاک فضائیہ اسے بھی گرادے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے مخالفین پر کیسز بنوارہی ہے ایف آئی آر کٹوا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے پھٹوؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی مرضی ایف آئی آرز کٹواؤ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، اب پاکستان کی عوام جاگ چکی ہیں۔قاسم سوری نے کہا کہ چور، ڈاکواور غلاموں کا ٹولہ حکومتی بینچوں پر بیٹھا ہوا ہے، ان لوگوں نے 30،30سال ہمارا اور آپ کا خون چوسا، سلامتی کمیٹی نے تصدیق کی یہ بیرونی سازش ہے کہ ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں دھمکایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنایا گیا، اس کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…