مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن کی قیمت میں ہوشر با اضافے نے عوا م کو دن میں تارے دکھا دیئے چند روز میں چکن کی قیمت 475روپے فی کلو تک جا پہنچی مرغی کا گوشت غریب کی قوت خرید سے باہر ہو گیا وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی چکن کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں بیف اور مٹن کے بعد اب چکن بھی غریب اور متوسطہ طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے چکن کی قیمت ایک ہی ہفتے میں 330روپے سے474روپے فی کلو تک جا پہنچی جسکے باعث گوشت کھانہ غریب آدمی کیلئے ایک خواب بن چکا ہے مہنگائی کے سونامی نے غریب سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے اشیائ� خوردونوش کے ساتھ ساتھ رو ز با روز بڑھتی ہوئی چکن کی قیمتوں نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ حکو مت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیاتھا اگر موجودہ حکومت بھی اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول نہ پا سکی تو موجودہ حکومت بھی عوام میں اپنی مقبولیت کھو دے گی عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن مافیا کو نکیل ڈال کر چکن کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے اور مرغی کے گوشت کو عوامی دسترس میں لایا جائے۔