ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم، عوام پریشان

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور /لاہور (این این آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم ہوگئے ،عوام پریشان دکھائی دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔پشاور میں 20 کلو کا تھیلا اب 1400 روپے میں دستیاب ہے

جس کے پیش نظر بیوپاریوں نے ساری ذمہ داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی ہے اور مزید بحران کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو مبینہ طور پر آٹے کی ترسیل بند ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلرز آٹا نہیں لائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب سے 562 ٹرکوں کے ذریعے آٹا خیبرپختونخواہ سپلائی کیا گیا اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا کہ کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کی تقسیم شفاف طریقے سے کرے ساتھ ہی وفاقی حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔دوسری جانب عید کے بعد بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیا کے دام بھی بڑھ گئے ہیں، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 650 روپے ،کراچی میں 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی 14شیاء مہنگی کردی گئی ہیں ، چینی، آٹا،گھی اور چاول پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانبسرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، پنجاب میں آٹا قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافہ کے

باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم آٹا قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلارملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے، فلار ملز کو جون کی بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق

وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ کی آٹا قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت حکومت نے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1 ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے فی 20 کلو تھیلا 600 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرے گی، حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی ہے، دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی ہے جب کہ 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…