لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ماں کے عالمی دن پر آج ہم سب مل کر ماں کے عظیم رشتے کو سلام پیش کرتے ہیں ،ماں سے زیادہ مخلص رشتہ کوئی نہیں، ہر تکلیف پر جائے اماں صرف ماں ہوتی ہے ،اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایا
، جنت اس کے قدموں تلے رکھ دی ۔مائوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے ،آئیے ماں کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت سنوار لیں ،مجھ سمیت ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے ۔آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید کردئیے گئے ۔آج ہم مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی ماں کو قوم کا سلام پیش کرتے ہیں ۔مدرٹریسا اور پاکستان میں 55 سال جزام کے مرض سے لڑنے والی ڈاکٹر رتھ فاجیسی عظیم ماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔محترمہ بلقیس ایدھی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے معاشرے کی ماں کا کردار ادا کیا ۔اللہ تعالی میری والدہ ماجدہ سمیت ہماری مرحوم ماں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔میری عظیم والدہ نے ہمیں اسلام، قرآن، رسول کریم (ص) اور پاکستان سے محبت کرنا سکھایا، زندگی میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کا حوالہ دیا، عاجزی و انکساری سکھائی ۔آج جو کچھ ہوں اپنے باہمت والد اور اپنی عبادت گزار والدہ کی دعاں اور تربیت کی بدولت ہوں۔جن کی مائیں سلامت ہیں، ان کی خدمت کریں کیونکہ ماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے۔
Mother is not just a person; she is an emotion, a reservoir of love & an embodiment of sacrifice & selflessness. Words just can’t capture the depth of motherliness. No matter how old one grows, her loving arms & presence can ease your worries. May Allah bless all the mothers ❤️ pic.twitter.com/9GpGZbmR9W
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 8, 2022