بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا، دانیہ شاہ نے حیران کن دعوی کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

ملتان (این این آئی)دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین بہت زیادہ نشہ کرتے تھے، اْن کیساتھ غیر اخلاقی باتیں کرتے تھے

اور گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بے عزتی کرتے تھے۔دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھ پر گھٹیا الزام لگائے ہیں، اگر میں اتنی خراب عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی؟ اور اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا، میں عامر لیاقت سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی تھی۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کے مطابق عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…