لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے پریس کلب میں تمام جمہوری جماعتیں آکر اپنا اظہار خیال کرتی ہیں ،پریس کلب کی دعوت پر نہیں بلکہ خود لاہور پریس کلب آئی ہوں ،گزشتہ چار سال اپوزیشن، پارلیمان اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی،نیب کورٹ، کوٹ لکھپت، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ہمیشہ موجود رہتا تھا اور ہماری
آواز عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلب کی دعوت پر نہیں بلکہ خود لاہور پریس کلب آئی ہوں جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے پریس کلب میں تمام جمہوری جماعتیں آ کر اپنا اظہار خیال کرتی ہیں گزشتہ چار سال اپوزیشن، پارلیمان اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی سینسر شپ کی گئی، میڈیا کے کئی پروگرامز بند کئے گئے، صحافیوں کو ان کے گھروں کے باہر گولیاں ماری گئیں۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم ان تمام صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہے اظہار رائے پر پابندی کے خلاف ہمارا سفر بیٹ رپورٹرز، کیمرہ مینوں، ورکنگ جرنلسٹس سمیت تمام میڈیا کے ساتھ اکٹھا تھا نیب کورٹ، کوٹ لکھپت، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ہمیشہ موجود رہتا تھا اور ہماری آواز عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تنقید بہتری کے لئے ہو تو ہمیشہ اسے قبول کیا ہے، اس تنقید کے بعد بہتری بھی لائی ہے پریس کلب کے مسائل سے آگاہ ہیں، سیکریٹری انفارمیشن، پی آئی او نے ان کے مسائل نوٹ کرلئے ہیں جنہیں جلد حل کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں میڈیا، پارلیمان کی زبان بندی کی گئی، آج وہ اپنی بدزبانی سے پاکستان کے عوام کو پیغامات دے رہے ہیں عمران خان نے آج بھی ایک تقریر میں اپنے اندر کی غلاظت انڈیلی جو پاکستان کے عوام نے بھی دیکھی اگر پاکستان کے نوجوانوں کی تربیت عمران خان کے ہاتھوں ہوئی تو والدین ابھی سے توبہ شروع کر دیں جس قسم کی ذہنیت اور غلاظت وہاں سے آتی ہے میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی والدین چاہے گا کہ ان کے بچوں کی تربیت ایک ایسا شخص کرے جس کی اپنی تربیت میں کمی ہو۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کنٹینر پر کھڑے ہو کر وہ کافر ہونے اور غدداری کے فتوے بانٹ رہے تھے وہ فتوے اس لئے بانٹے جا رہے تھے کہ کوئی ان سے ان کی چار سالہ کارکردگی کا نہ پوچھ لے چار سال انہوں نے پاکستان کے عوام کیلئے کیا کیا ہے؟ چار سال یہ اقتدار میں رہے اور صرف الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے غلط کام کیا تھا تو اس عرصے میں انہوں نے حساب کیوں نہیں لیا؟ عوام سوال کرتے ہیں کہ عمران خان نے ثبوت فراہم کر کے اپنے لگائے گئے الزامات کو ثابت کیوں نہیں کیا عمران خان کو شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر پارلیمان اور عوام کے ذریعے بیٹھنے کا غم کھایا جا رہا ہے عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں آئینی طریقے سے ایک نااہل، چور اور کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا پی ٹی آئی کے کسی رکن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے ووٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا اکہ عمران خان کے اتحادی ان کی چوری، کرپشن اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے انہیں چھوڑ کر گئے عمران خان نے چار سال عوام سے آٹا، بجلی اور گیس چوری کی عمران خان نے مافیاز اور کارٹلز کے ساتھ مل کر عوام سے آٹا، چینی، گھی چوری کیا، نوجوانوں کو بے روزگار کیا عمران خان کشکول لے کر در در پھرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے لئے گئے کہ ہمیں پاکستان کے عوام کے لئے منصوبے چاہئیں
شہباز شریف نے آپ جیسے بھکاریوں کی طرح اپنے ملک کی عزت کو روندتے ہوئے ہاتھ نہیں پھیلائے، یہی آپ میں اور شہباز شریف میں فرق ہے عمران خان نے کووڈ کے پیسے بھی نہیں چھوڑے، عوام کو رسوا کیا، ان کے پاس گھر کے کرایہ کے پیسے بھی نہیں چھوڑے چار سال میں 16 فیصد مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں تمام بنیادی اشیائے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے
ذمہ دار عمران خان ہیں عمران خان کو پتہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی چار سال کارٹلز اور مافیا عوام کو لوٹتے رہے، اس کی وجہ سے بجلی کی قیمت 11 روپے یونٹ سے 24 روپے فی یونٹ ہوئی، گیس 600 روپے سے 1400 روپے، ڈی اے پی کی بوری 2600 سے 10000 روپے ہوئی عمران خان نے چار سالوں میں 43 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے،
دو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے گئے، عمران خان عوام کے پاس مائیک لے کر جائو، آپ کے منہ پر طمانچے پڑیں گے جو بوجھ عوام پر ڈالا ہے، اس کا جواب عمران خان کو دینا پڑے گا ہر طرف سے سوال ہو رہا ہے کہ فرح گوگی کون تھی جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا فرح گوگی اربوں کھربوں کے پیسے لے کر فرار ہے، وہ وقت دور نہیں جس نے عمران خان کے کہنے پر
اور عمران خان کے بے نامیوں نے ملک کو لوٹا، ان سے لوٹی ہوئی رقم کا حساب لیا جائے گا عمران خان نے کون سا ایٹم بم بنایا تھا کہ امریکہ اس کے خلاف سازش کرتا عمران خان نے ملک کو بے روزگار کیا، کشمیر فروشی کی جب امریکہ سے آئے تو کہا کہ میں ورلڈ کپ لے کر آیا ہوں اگر کسی نے ملک کے خلاف سازش کی ہے تو وہ عمران خان نے کی ہے جولائی میں کہا کہ سازش ہوئی ہے پھر مارچ تک خاموش کیوں رہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام نے ان جیسے چوروں، نااہلوں کو ووٹ کے ذریعے باہر پھینکا ہے
شہباز شریف نے اڑھائی ہفتے میں عوام کو وہ دیا جو یہ چار سال نہیں دے سکے عوام راولپنڈی فیض آباد سے ایئر پورٹ چار چار ہزار روپے کرایہ دے کر جاتی تھی، آج وہ میٹرو میں سستا سفر کر کے ایئر پورٹ پہنچ جاتی ہے، تم نے عوام کو میٹرو کے اہم منصوبے سے محروم رکھا عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، جب ہم اقتدار میں آئے تو 27 پاور پلانٹ بند تھے انہوں نے نہ فیول خریدا، نہ پاور پلانٹس کی
مرمت کی ایندھن کا بندوبست ہونا شروع ہو چکا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں عوام کو ریلیف ملے گا اگر پاکستان کے نوجوان کو روزگار ملے گا تو عمران خان کو جوتوں کا ہار ملے گا عمران خان کو پتہ ہے کہ اگر عوام کو سہولیات میسر آئیں گی تو ان کے گلے میں جوتوں کے ہار ڈالے جائیں گے عمران خان ایک انگلی اٹھائیں گے تو تین انگلیاں ان کی طرف بھی اٹھیں گی عمران خان عوام سے کہتے ہیں کہ
خونی مارچ ہوگا، خونی مارچ کی قانون اجازت نہیں دے گا وہ اپنی نالائقی اور اپنی کارکردگی کو چھپانے کی وجہ سے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو وقت ان کے ہاتھ سے گذر گیا ہے اس پر وہ ماتم کر رہے ہیں، اسی وجہ سے وہ خونی مارچ جیسے بیانات دے رہے ہیں عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ۔عمران خان نے کہا تھا کہ مودی الیکشن جیتا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا
لیکن جب مودی الیکشن جیتا تو عمران خان نے کشمیر فروشی کی کشمیر اور پاکستان کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے عمران خان نے اربوں کی منی لانڈرنگ کر کے الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیا عدالتیں آئین کے تحفظ کے لئے کھلیں تو عمران خان عدالتوں کو گالی دیتے ہیں ان کی سیاست گالی سے شروع اور گالی پر ختم ہوتی ہے یہ اللہ کی دین ہوتی ہے کہ کون پاکستان کے عوام کو ریلیف دے، اور کون تکلیف دے پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکی ہے آج نوجوان پوچھ رہا ہے کہ آپ چار سال کرپشن کا الزام لگاتے
رہے لیکن ثابت نہیں کر سکے، یسٹ میکنگ یونٹ آپ کے لئے اثاثے بناتا رہا، دوسروں پر گاڑیوں کا الزام لگاتے رہے لیکن گاڑیاں خود لے کر گئے نوجوان سوال کرتے ہیں کہ کب تک جھوٹ بولو گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کا حساب مانگ رہا ہے جو کشکول لے کر تم نے ملک کو بھکاری بنایا، اس کا حساب مانگ رہا ہے عمران خان نے پہلے مدینہ کی ریاست پر سیاست کی، اس کے بعد کرپشن پر سیاست کی اور اس کے بعد سازش کا ڈھونگ رچایا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا میڈیا آپ کو دکھا رہا ہے، میڈیا آپ کے تمام جھوٹوں کو دکھا رہا ہے، جتنا تم جھوٹ بولو گے اس میں ہمارا فائدہ ہے ہمیں چینلز کو ادھر ادھر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تمام چینلز آپ کے جھوٹ کو دکھا رہے ہیں