ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدید مشینری سے لیس 350 بستروں پر مشتمل سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتا ح کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی،ہسپتال کی تعمیر انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔وہ اتوار کے روز یہاں لاہور میں کینال روڈ پر سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر

،چیئرمین سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال شہزاد سلیم ،معروف صنعت کار میاں منشا ،کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے ہزاروں لوگ آنے والے دنوں میں اس ہسپتال سے مستفید ہو نگے،جدید آلات سے لیس اس ہسپتا ل میں مستحق مریضوں کا علاج مفت مہیا کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں عوامی فلاح کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے،ہمیں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر قوم کی بہتری کے لئے سوچنا ہو گا،ملکی وسائل کو ذاتی پسند اور ناپسند کی نذر نہیں کیا جا سکتا،قابل تقسیم محاصل اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس محدود وسائل رہ جاتے ہیں،20ارب روپے کی لاگت سے تعمیرپاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرا نس پلا نٹ انسٹیٹیوٹ کو تعطل میں ڈالا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ا ن کی حکومت نے 1122منصوبے کو اپنایا،ہمارا فوکس عوام کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایسی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال تعمیر کیے جائیں،میاں محمد منشا ایک مایہ ناز صنعتکار ہیں،ا ن کا بڑا احترام ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹرسٹ کے چیئرمین سلیم شہزاد کے والد مرحوم نے بھی سکول اور ہیلتھ یونٹ بنائے ، دکھی انسانیت اور مریضوں کے لئے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے یہ لوگ جنت میں گھر بنا رہے ہیں جو صدقہ جاریہ بھی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرکے پی کے ایل آئی ہسپتال کی تعمیر کی گئی اور ہسپتال میں ورلڈ کلاس مشینری فراہم کی گئی یہاں پر پنجاب سمیت ملک بھر سے ہزاروں مریضوں کا علاج مہیا کیا جا رہا تھا جو سیاست کی نظر ہو گیا ،حکومت بدلنے کے بعد یہ ایک دردناک کہانی ہے، ڈاکٹر سعید اختر ایک فرشتہ صفت انسان ہیں، یہاں پر ڈاکٹرز اور فزیشنز کو بھگا دیا گیا جس سے لاکھوں مریضوں کا نقصان ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ معروف صنعت کار میاں منشا کا پاکستان کی ترقی میں اہم رول ہے، انہوں نے پاکستان میں بڑا نام کمایا ہے، وہ ان کو تجویز دیتے ہیں کہ اس طرح کے 4 ہسپتال پاکستان کے

دیگر صوبوں میں بھی بنائیں جس پر میاں منشا نے مز ید اسپتال بنانے کی حامی بھر لی۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا اورہسپتال میں امراض دل ،گردوں ،کینسر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم سے چیئرمین سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال شہزاد سلیم نے ہسپتال کے ڈاکٹرز ، عملہ اور مہمانوں سے تعارف کروایا۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال چھ منزلہ عمارت جدید مشینری سے لیس 350 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…