جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خصوصی نشستوں پر منتخب نمائندوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر جیل میں ڈال دینا چاہیے، عمران خان

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قانون ساز جنہوں نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کے بعد اور اپنی وفاداری فروخت کی انہیں جیل میں پھینک دینا چاہیے۔پنجاب کے قانون سازوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ قانون ساز جن کے پاس حلقے ہیں یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ پی ٹی آئی ان کے علاقے میں مشہور نہیں تھی

اور اسی لیے انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔عمران خان نے کہا کہ یہ بات اب بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی کیسے مخصوص نشستوں پر دوسری طرف جاسکتا ہے، انہوں نے واضح طور پر اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، انہیں سیدھا جیل بھیجنا چاہیے۔عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں ان قانون سازوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پنجاب اسمبلی میں ’آخری گیند تک مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے آسیہ سے ملاقات کی وہ اب بہتر لگ رہی ہیں لیکن وہ اب بھی بات نہیں کرسکتی تاہم خدا کا شکر ہیکہ وہ بہتر ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسیہ امجد کی طبیعت بگڑنے پر انہیں گزشتہ ماہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دماغ میں خون جمنے کی وجہ سے زیر علاج تھیں۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ قانون ساز کو 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں افراتفری کے دوران پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آسیہ امجد کے گھر کا دورہ کیا اور تسلیم کیا کہ حالانکہ آسیہ بول نہیں سکتی تاہم ان میں بھرپور جذبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ سب امتحان سیگزرے اور اس امتحان میں آپ کی کارکردگی بہترین تھی بلکہ بعض اراکین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں خاص طور ’پنڈی ٹیم‘ اور خواتین قانون سازوں کی کارکردگی شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ بہت بڑے امتحان سے گزریں ہیں جس کے بعد آپ نے پارٹی اور میری نگاہوں میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے جو پارٹی سے منحرف ہوچکے ہیں،انہوں نے قربانی دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے، انہوں نے خود کو ہمیشہ کیلئے ختم کرلیا ہے، لوگ ان کے بچوں کو یاد کروائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگوں نے انہیں مخالف قانون سازوں کی وفاداریاں

خریدنے کیلئے کہا تھاہمارے لوگوں نے کہا کہ ہم مخالف قانون سازوں کو خرید سکتے ہیں، ہم صرف ایک ارب روپے کی ضرورت ہے اور ان کے 8 سے 9 قانون سازوں کو خرید لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد لوگوں کی طرف سے رقم فراہم کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، تاہم میں نے ایک اصولی فیصلہ لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے یہ حاصل ہواکہ ایک ایسا انقلاب برپا ہوا جس کے بارے میں آپ میں سے کوئی تصور بھی نہیں کر

سکتا تھا، صرف وقت یہ ثابت کرے گا کہ یہ ملک کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب ثابت ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ان کے مخالفین اور ان کے سرداروں نے سوچا تھا کہ میں لاہور جلسے کے بعد اپنا اثر کھو چکا ہوں۔انہوں نے جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ جو میں نے کل میاں والی میں دیکھا اتنا بڑا جلسہ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ مقامی لوگ شہر میں گرمی کے باوجود باہر آئے اور

اس بات کی تعریف کی کہ وہ ان کی برطرفی تک ہونے والے واقعات سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک شخص میرے کہنے سے پہلے کی جانتا تھا کہ میں کہا کہنے جارہا ہوں۔پارٹی چھوڑنے والے لوٹوں پر عوام کی ناراضگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا کہ یہ لوگ کبھی دوسرا الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں احساس نہیں کہ سیاست میں ان کے دن ختم ہو چکے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ پرانے

وقتوں کی طرح ہے، وہ نہیں جانتے کہ یہ ملک بالکل بدل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ اس پر صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لگ پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کیلئے نکلیں گے انہیں حکومت، کنٹینرز اور تمام تر رکاوٹیں کوئی بھی ان لوگوں کو نہیں روک سکے گا۔سابق وزیر عمران نے کہا کہ انہوں نے موجودہ عوامی رفتار کو آنے والے دنوں میں بڑھتا ہوا دیکھا، قانون

سازوں پر زور دیا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ووٹ بینک تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میں سے کوئی اس وقت کو ضائع نہ کرے، یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔انہوں نے اراکین قومی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام کے پاس جائیں، انہیں یقین دلایا کہ عوام ان سے بڑے احترام سے ملیں گے، سب جانتے ہیں کہ ملک میں کیا ہوا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ ایک حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے مقامی میر جعفروں

کی ملی بھگت سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اس بات پر بضد ہیں کہ دھمکی کا خط جس میں مبینہ طور پر سابق حکومت کو ہٹانے کی سازش کے ثبوت موجود تھے، جعلی تھا۔عمران خان نے کہا کہ جو شخص اپنی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر رکھتا ہے وہ صرف جھوٹ ہی بولے گا۔انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جن میں ایک وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا اس میں خط پر ان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

عمران نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ مبینہ امریکی سازش کے بعد چوروں اور مجرموں کو اقتدار میں لایا گیا تھا لہذا اگر آپ ایک دن بھی ضائع کریں گے تو آپ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے، عام طور پر ایک سیاست دان اپنا ووٹ بینک تیار کرنے کے لیے عوام کے پاس جاتا ہے لیکن آج عوام آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ لوگوں نیووٹ دیا ہے اور وہ پچھلے 30-40 سالوں سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں، آپ کے لیے یہ وقت بہت قیمتی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قانون سازوں نے ایک بڑا امتحان پاس کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ دیتے وقت انہیں ترجیح دی جائے گی لیکن اگر آپ کچھ نہیں کرتے ہیں، تو میں جائزہ لوں گا،میں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا عہد کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…