منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

شہباز کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدے گا، شیخ رشید

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا وہ اپنے کپڑے بیچ دیگا، اس کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدیں گے۔تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے علاوہ

تمام جماعتیں انتخابات کیلئے تیار ہیں، جے یو آئی ف، ن لیگ الیکشن مہم کے لیے نکل گئی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف 11 جگہ پر مقدمہ درج کروایا گیا میں نہیں گھبرایا، یہ دو ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل اس ملک کا صدر بننا چاہتا ہے، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ روز اے این ایف نے 15 شہادتیں پیش کیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جیل لکھی ہے، جو وزیر اعظم بنا ہے اس پر کرپشن کے کیسز ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ چور اور لٹیرے کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں، خلیجی ممالک میں ان کو عزت نہیں ملی، جس پر فرد جرم عائد ہو رہی تھی وہ وزیراعظم بن گیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں حالات سے باخبر ہوں، یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے، اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں، مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا، میں نے ہری پور میں بھی ایک سال جیل کاٹی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…