اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ 15سے 25مئی کے درمیان بڑا سیاسی اپ سیٹ ہونیوالا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کہہ دیا گیا ہے کہ آپ جلسے کریں اور اور اس میں سابق وزیراعظم پر تنقید کریں مگر اداروں کیخلاف بات نہ کریں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 15سے 25مئی کے درمیان بڑا سیاسی اپ سیٹ ہونیوالا ہے۔ پروگرام میں موجود ماہر قانون عامر سعید نے کہا ہے حمزہ شہباز 25منحرف لوگوں کے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بجے ہیں ، ان کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ، ن لیگ کے لوگوں نے آئین کبھی پڑھ کر دیکھا نہیں ، ان کو ہمیشہ ٹرانسلیشن کی ضرورت پڑی ہے ، آئین بالکل کلیئر ہے کہ جب آپ کے پاس ووٹ پورے نہ ہوں تو اعتماد کا ووٹ ہو سکتا ہے ، گورنر اعتماد کا ووٹ کا کہہ سکتے ہیں ، پنجاب میں منحرف اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کیس الیکشن کمیشن میں فائل ہوا ہے ، ان لوگوں نے نااہل ہونا ہے کیونکہ انہوں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔