اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامرلیاقت کا دانیہ شاہ پر غیرازدواجی تعلقات کاالزام ،تصاویرشیئر کردیں، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ پر دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگادیا، ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اہلیہ کے وائس نوٹ اور ساتھ میں ایک لڑکے کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔

عامر لیاقت نے اس کے ساتھ لکھی گئی اپنی تحریر میں کہا کہ آڈیو پیغامات اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں ،چار ماہ کی شادی میں بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟ اور اگر کرتا تھا تو 15دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیا تو تشدد کس وقت کیا؟انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گزری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ آج مجھ پر تشدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا۔انہوں نے دانیہ شاہ کے تشدد اور نشہ کرنے کے الزام پر اپنے دفاع میں واٹس ایپ کے سکرین شاٹ شیئر کیے جس میں دانیہ انہیں اسے واپس لے جانے کا کہہ رہی ہے۔ عامر لیاقت کے مطابق یہ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے سے ایک روز پہلے کی بات ہے۔دوسری جانب عامر لیاقت نے 11 کروڑ روپے حق مہر کے دعوے پر کہا کہ حق مہر ڈھائی لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ باقی بیویوں کے ساتھ بھی یکساں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…