بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرح خان کانیب کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ ،قانونی مشاورت مکمل

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سابق خاتون اول کی قریبی سہیلی فرح خان نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے دبئی سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ۔فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ سابق خاتون اول کی

قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر دبئی سے 10 مئی کو پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔فرحت شہزادی کے وکیل کے مطابق احسن جمیل جب چیئرمین ضلع کونسل تھے اس وقت ان کی فرحت شہزادی سے شادی ہی نہیں ہوئی تھی، نام غلط استعمال کرنے پر عطا تارڑ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں، نیب پرائیویٹ لوگوں کیخلاف انکوائری نہیں کر سکتا، کیونکہ فرحت پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں۔ادھر ترجمان نیب لاہورکے مطابق فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز کر سکتا ہے، فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے، آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا انکے اہلخانہ کیخلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، نیب فرح خان کیس کی شفاف تحقیقات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…