ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کا منصوبہ

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 4ہزار غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 4ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے

جس کی جلد منظوری دی جائے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حامی اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ 4ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کیلئے پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ اسرائیلی وزیر نے ان غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو ضروری چیزوں کی بنیاد قرار دیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ 1452بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سول انتظامیہ اور فوجی حکام جمعرات کے روز میٹنگ کریں گے جبکہ دیگر 2536یونٹس کی تعمیر کی منظوری وزیر دفاع کی جانب سے دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر اسرائیل کی جانب سے 4ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تو یہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑی تعمیرات ہوں گی جب کہ وائٹ ہائوس مسئلے کے دو ریاستی حل کیلئے مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیرات کا مخالف ہے۔اس سلسلے میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل طور پر واضح کرچکی ہے کہ وہ مزید تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…