بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہیں، حمزہ شہبازعمران خان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

datetime 7  مئی‬‮  2022 |

فیصل آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معیشت اور گورننس کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے،

گزشتہ 4 سالوں میں پی ٹی آئی نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے نیا پاکستان کا وعدہ کبھی پورا نہیں کیا اور اس کے بجائے پرانے کو تباہ کر دیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ لہٰذا اب وفاقی اور صوبائی حکمتوں نے پرانے پاکستان کو بحال کرنے کا سفر شروع کر دیا ہے جہاں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، مزدوروں کو وقت پر تنخواہ ملتی تھی اور اشیائے ضروریہ دستیاب تھیں۔انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جو عوام کے لیے فائدہ مند ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دور میں جب بھی انتخابی اصلاحات مکمل ہوں گی، اس وقت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی ملک کے بحران کا واحد حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود خدا راہ ہموار کرے گا اور ان شا اللہ ہم اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میدان میں اتر کر عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔حمزہ شہباز نے سابق وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیکن کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان ایک ایسا شخص ہے جس نے پاکستان کے آئین کو نقصان پہنچانے اور قانون کو

پامال کرنے کے لیے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے برعکس ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم عمران کو اس بات کے لیے معاف نہیں کریں گے کہ اس کی وجہ سے لوگوں کو چینی، گندم اور دوائیوں کے لیے قطاروں میں کھڑا ہو کر انتظار کرنا پڑ رہا ہے، ہم یہ حقیقت سامنے لائیں گے کہ اس نے کس طرح عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا اور اسے اس حرکت کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…