جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سینئر صحافی خالد حمید فاروقی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلجیم (این این آئی)بیلجیئم میں نجی ٹی وی (جیو نیوز )کے نمائندے اور سینئر صحافی خالد حمید فاروقی  اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔مرحوم خالد حمید فاروقی کی اہلیہ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان کے گھر آکر پولیس نے انہیں شوہر کی

موت سے مطلع کیا۔مقامی پولیس کے مطابق خالد حمید فاروقی لندن سے بس کے ذریعے واپسی پر شہر کے سینٹر سے گزر رہے تھے جب اچانک وہ حرکت قلب بند ہوجانے سے گر گئے، موقع پر موجود افراد نے ایمبولینس اور پولیس کو مطلع کیا۔خالد حمید فاروقی کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔خالد حمید فاروقی ایک کہنہ مشق اور اپنے کام سے عشق کرنے والے صحافی تھے۔ سنجیدہ خبر کی تلاش اور اسے جیو نیوز کے ناظرین تک پہنچانے کیلئے وہ یورپ کے ہر ملک میں سفر کرتے تھے۔عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھنے والے خالد حمید فاروقی طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے۔ حال ہی میں فرانس کے صدارتی الیکشنز اور حالیہ روس یوکرین جنگ کے دوران بھی انہوں نے یوکرین کے اندر تک جا کر رپورٹنگ کی اور جیو نیوز کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھا۔خالد حمید فاروقی اپنے خیالات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے دوسروں کے خیالات کا بھی احترام کرنے والے انسان تھے۔ اسی لیے وہ ہر طرح اور اپنے سے مختلف سوچ رکھنے والے تمام طبقات میں یکساں مقبول تھے۔برسلز میں ان کی موت کی اچانک اطلاع نے بیلجیئم اور یورپ میں موجود ان کے دوستوں کو ایک دم افسردہ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…