جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ ،جانتے ہیں فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ پتا نہیں قوم کاضمیر کب جاگے گا، لوگوں میں

احساس ذمہ داری ہی نہیں ہے۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جلیل اختر نے اپنے دلائل میں بتایا کہ 3 کنال مجموعی طور پر جگہ تھی جو پارکنگ پلازہ کیلئے مختص تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ آئیڈیا طے ہوا رقم مختص ہوئی پھر سب ختم ہو گیا ، پھر یہ پیسہ کہاں گیا ؟کسی کے باپ کا نہیں ،مزدوروں کا پیسہ ہے، کیا یہ کوئی مغلیہ سلطنت ہے، ملک کی تباہی کی بنیادی وجہ امیر غریب کے لیے الگ قانون ہے۔عدالت نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، مری میں محکمے کی غفلت کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، محکمہ کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کا پیسہ ضائع ہوا، اگر تعمیرات گرا دیں تو لوگوں کے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے، محکمے نے غیرقانونی تعمیرات سے روکا ہوتا تو یہ پیسہ مناسب جگہ لگا ہوتا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور جسٹس عبدالعزیز نے کہا کہ سانحہ مری کے کیس کو کلوز کررہا ہوں اس کا فیصلہ جلد کروں گا۔خیال رہے کہ 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…