بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جادو کی چھڑی نہیں کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاجلد پاکستان آنے کا اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد/لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے ، وہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہے ہیں،ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ،ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک

ہوجائے، مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ سوئچ آن کریں اور سب ٹھیک ہوجائے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی ہے،صوبوں سے بھی بات چیت کی جارہی ہے، جو صوبہ پیٹرول کی سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالے گا، وہ صوبہ خود اس کا بوجھ برداشت کرے گا،کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی تاہم پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا اور غیر مستحکم معیشت چھوڑ کر گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے۔

مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ سوئچ آن کریں اور سب ٹھیک ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دینی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کردیں، کوشش کریں گے کہ اخراجات کم کریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی بات چیت کی جارہی ہے، جو صوبہ پیٹرول کی سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالے گا، وہ صوبہ خود اس کا بوجھ برداشت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہم معیشت کو واپس ٹریک پر لے کر آئیں گے اور شرح سود بہتر کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈالر 160 روپے پر لے کر آئیں۔سینیٹر اسحق ڈار نے کہا شہباز شریف عوام کو ٹارگٹ سبسڈی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ وزیر اعظم نے آٹے اور چینی پر عوام کو سبسڈی دی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا کے دوران غلط اعداد و شمار جاری کیے، حقائق عوام سے چھپائے اور عوام سے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان غیر ملکی سازش اور مذہب کارڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان کو تماشہ بند کرنا چاہیے، سابق وزیر اعظم ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کے سائفر کو عمران خان ایک بیرونی سازش بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس طرح کے مراسلے ہمارے دور حکومت میں بھی موصول ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بد ترین کارکردگی کے باعث حکومت سے محروم ہوئے، انہوں نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…