جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں پیپلز پارٹی نے نیا پاور شیئرنگ فارمولا تیار کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے نیا پاور شیئرنگ فارمولا تیار کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں چار وزارتیں اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لیا جائے گا جب کہ گورنر پنجاب کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گھر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، مخدوم حسن محمود، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ شریک ہوئے، اس موقع پر پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ میں چار وزارتیں لے گی، سینئر وزیر کے لیے حسن مرتضی اور دیگر تین وزیروں کیلئے علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور مخدوم عثمان محمود کے نام فائنل کیے گئے، چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا، پنجاب میں گورنر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے قائدین راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…