ریاض(این این آئی)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں دھماکہ خیزمواد اور آتشبازی کی سمگلنگ یا اس کی تیاری کو جرم تصور کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا یا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سمگل کرنے، اسے تیار کرنے یا فروخت میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق قید وجرمانے کی سزا دی جائے گی جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکے گی۔یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن مطابق بغیر اجازت ہتھیار اور گولہ بارود رکھنا بھی قانونا جرم ہے جس پر 18 ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔