حیدر آباد (این این آئی)انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کو ایک مسلمان خاتون سے شادی کرنے پر بیہمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حیدر آباد میں ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا ہے جبکہ ایک خاتون مردانہ وار ان کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔حملہ آور، جو کے خاتون کے کزن بتائے جاتے ہیں، اس شخص کو لوہے کے راڈز سے مار رہے ہوتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو ان کی مسلمان بیوی کے دو کزن نے تشدد کرکے قتل کر دیا ہے۔ مرنے والے فرد کا تعلق ہندوؤں کے دلت برادری سے تھا اور مبینہ طور پر ان کو مسلمان خاتون سے شادی کرنے پر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق بی ناگا راجو اور عشرین سلطانہ، جو کہ بچپن کے دوست تھے، نے تین مہینے پہلے شادی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس



















































