جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

منظور وسان نے اپنی حکومت میں نیا خواب دیکھ لیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے۔اس ضمن میں مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ صوبے میں پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اکتوبر 2018 سے مارچ 2022 تک سندھ کو 189اعشاریہ 29 ملین ایکڑ فٹ زرعی پانی کم ملا ہے۔مشیر زراعت نے کہا کہ عمران حکومت میں سندھ کو حصے کا پانی کم ملنے سے گزشتہ سال گندم، چاول اور کپاس کی فصلیں کم ہوئیں۔منظور وسان نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں سندھ کا حصہ 161 اعشاریہ 1 ملین ایکڑ فٹ بنتا ہے، جبکہ گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں سندھ کو خریف میں پانی 16 فیصد اور ربیع میں 22 فیصد کم ملا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ سندھ کو اپنے حصیکا پانی پورا دیا جائے، کٹوتی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…