جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

برازیل میں دنیا کی معمر ترین 121 سالہ خاتون موجود

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیہ (آن لائن) برازیل میں ’میری گومس‘ نامی 121 سالہ ضعیفہ کو دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے فی الحال تصدیق نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میری گومس 16 جون 1900ء کو پیدا ہوئیں

اور اس حساب سے ان کی عمر 121 برس بنتی ہے۔ برازیل کی میڈیکل ٹیم نے ’موم جیزز‘ نامی گاؤں سے طویل العمر خاتون کا سراغ لگایا۔ دنیا کی معمر ترین خاتون کا شوہر اور ان کی کوئی اولاد دنیا میں نہیں رہی جس کے سبب وہ اپنی پوتی کے ہاں رہ رہی ہیں جو ان کا بہت خیال رکھتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میری گومس کے 13 پڑپوتے پوتیاں ہیں اور ان کی بھی 6 اولادیں ہیں۔ جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون کین تناکا کی 118 سال کی عمر میں انتقال کے بعد فرانیسی خاتون نن لوسیل کے پاس گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی عمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو 11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئیں۔برازیلین انتظامیہ کا ماننا ہے کہ میری گومس اب دنیا کی طویل عمر پانے والی شخصیت ہیں جبکہ اس کا فیصلہ ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم تحقیقات کے بعد کرے گی۔ مذکورہ خاتون 8 سال قبل خود سے کام کاج کیا کرتی تھیں لیکن اب ان کی صحت جواب دے چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…