بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

توہین مذہب کیس، ہائی کورٹ نے شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔شہباز گل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا،پیکا آرڈیننس کا سہارا بھی نہیں لیا۔اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ہم تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اختتام انتشار پر ہی ہوگا، سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموارکرتی ہیں اور سیاسی رہنما کا بڑا کردار ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے توہین مذہب کے کیس میں شہباز گل کو گرفتاری کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی اور انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دیدیا۔عدالت نے شہبازگل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…