بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک وقت تھا والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، راحت فتح علی خان کا افسوسناک انکشاف

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ان کے پاس مہمان کو کھانا کھلانے اور والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔راحت فتح علی خان نے عید کے موقع پر ’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت مشکل حالات بھی دیکھے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس ہمیشہ سے ہی

دولت اور شہرت تھی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ اب جب وہ معاشی طور پر خوشحال ہو چکے ہیں، ان کے پاس اب بھی 1991 میں خریدی گئی کار موجود ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے پاس رہے، کیوں کہ اسے دیکھ کر انہیں حوصلہ ملتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج کل کے قوال استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے کلام کو گاکر روزی روٹی کما رہے ہیں، نئے قوالوں کو قوالی کا کچھ علم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو سننا ہی بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور قوال اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر ان کے گائے ہوئے کلاموں کو گا کر خود کو استاد نصرت فتح کا روحانی شاگرد قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر قوالوں کو مشورہ دیا کہ انہیں قوالی سیکھنی چاہیے اور انہیں اپنی نئی نسل کو بھی سکھانا چاہیے۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا سولو شو برطانوی شہر برمنگھم میں 1985 میں کیا تھا، اس وقت وہ کم عمر تھے اور لوگوں نے انہیں بچہ اور استاد نصرت فتح علی خان کا شاگرد سمجھ کر پیار دیا مگر اب وہ خود اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔انہوں نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں نہ صرف اعزازی ڈگری دی بلکہ ان کے نام سے وہاں اسٹوڈیو بھی بنایا۔ماضی کو یاد کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایا کہ استاد نصرت فتح علی خان انہیں غلطی کرنے پر انتہائی سخت لہجے میں ڈانٹا کرتے تھے مگر ان پر ہاتھ کبھی نہیں اٹھایا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان اور والدہ کی دعاو?ں کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کلاسیکل گائیکی کو سیکھ رہے ہیں، وہ ہارمونیم چلانے کے ماہر بن چکے ہیں۔راحت فتح علی خان نے شہرت ملنے پر شکرانے ادا کیے اور کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس شروع سے ہی شہرت اور دولت تھی، انہوں نے مشکل حالات بھی دیکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…