جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ہتک عزت کیس‘ امبر ہرڈ بیان حلفی ریکارڈ کرواتے اشکبار ہوگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ سابق شوہر جونی ڈیپ کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے کیس میں بیان حلفی ریکارڈ کرواتے ہوئے سابق شوہر کے تشدد کا ذکر کرتے ہوئے اشکبار ہوگئیں۔امبر ہرڈ نے ریاست ورجینیا کی کاو?نٹی فیئر فیکس کی عدالت میں 4 مئی کو پہلی بار بیان حلفی ریکارڈ کروایا، جس دوران انہوں نے سابق شوہر کی جانب سے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنائے

جانے سمیت ان کی جانب سے جنسی استحصال کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔امبر ہرڈ سے قبل جونی ڈیپ اپنا بیان حلفی ریکارڈ کروا چکے ہیں اور ان سے اداکارہ کے وکلا نے جرح بھی کی تھی۔بیان حلفی اور جرح کے دوران جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر تشدد کرنے اور ان کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا اْلٹا سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔اور اب امبر ہرڈ نے اپنے بیان حلفی کے پہلے دن ہی سابق شوہر پر متعدد بار تشدد کرنے اور جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کردیے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق امبر ہرڈ نے اپنے بیان حلفی میں اعتراف کیا کہ اگرچہ جونی ڈیپ ان سے 22 سال زائد العمر تھے مگر ان سے ان کے جلد ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، کیوں کہ وہ اس وقت فلموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اور جونی ڈیپ ایک مشہور اور بااثر اداکار تھے۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ انہوں نے جونی ڈیپ سے جلد تعلقات استوار کیے تھے مگر ان کے درمیان رومانوی روابط شرو ع نہیں ہوئے تھے اور دونوں نے اس وقت ’دی رم ڈائری‘ نامی فلم میں ایک ساتھ کام بھی کیا، جس کی ریلیز کے بعد ان میں رومانس شروع ہوا۔امبر ہرڈ نے بتایا کہ جونی ڈیپ نے پہلی بار 2013 میں ان پر اس وقت تشدد کیا جب اداکار کو اداکارہ کے جسم پر ’ونو‘ نام کا ٹیٹو نظر آیا، جس سے متعلق جونی ڈیپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار ونونا رائڈر کے نام کا ٹیٹو ہے، جس سے مبینہ طور پر امبر ہرڈ کے تعلقات تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت سابق شوہر کو یقین دلایا کہ ’ونو‘ نام کا ٹیٹو ونونا رائڈر کے نام کا نہیں ہے مگر انہوں نے اس پر یقین نہیں کیا اور انہیں چہرے پر تھپڑ رسید کردیے۔امبر ہرڈ کے مطابق پہلی بار انہیں تھپڑ مارنے کے بعد جونی ڈیپ نے ان سے معافی بھی مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا مگر پھر اسی سال سابق شوہر نے انہیں ایک ہی بار متعدد تھپڑ مارے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جونی ڈیپ نشے میں ان سے برا سلوک کرتے تھے جب کہ ایک بار سابق شوہر نے ان کی برہنہ تلاشی لے کر ان کا جنسی استحصال بھی کیا۔امبر ہرڈ کی جانب سے بیان حلفی ریکارڈ کروانے کا سلسلہ مزید چند دن تک جاری رہ سکتا ہے، جونی ڈیپ کا بیان بھی پانچ دن تک جاری رہا تھا۔امبر ہرڈ سے قبل جونی ڈیپ اور ان کے چند گواہوں سمیت ایک نفسیاتی ماہر بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔مذکورہ کیس کی سماعت 7 رکنی جیوری ارکان کر رہے ہیں جب کہ 4 اضافی ارکان بھی جیوری کا حصہ ہیں۔جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ مذکورہ کیس کا ٹرائل 13 اپریل سے ریاست ورجینیا کی کاو?نٹی فیئر فیکس کی عدالت میں شروع ہوا تھا۔مذکورہ ٹرائل کی سماعتیں 6 سے 8 ہفتوں تک چلنے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر جولائی کے اختتام یا اگست 2022 کے وسط تک کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…