جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

عید پارٹی پر مدعو شخص نے لاکھوں کے زیورات نگل لئے

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت میں عید پارٹی پر بلائے گئے ایک شخص نے پونے دو لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات نگل لئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی کے ایک 32سالہ شخص نے منگل 3مئی کو ایک دوست کی عید پارٹی میں شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق پارٹی دینے والا شخص جیولر تھا جس نے اپنی سہیلی اور اس کے بوائے فرینڈ عبداللہ کو عید کے موقع پر دعوت دی تھی۔دعوت ختم ہونے اور مہمانوں کے جانے کے بعد میزبان نے دیکھا کہ الماری سے ہیروں کا ہار، سونے کی چین اور ہیرے کا لاکٹ غائب تھا۔ مہمانوں سے پوچھ گچھ کے بعد اسے شبہ ہوا کہ عبداللہ نے زیورات چوری کیے ہیں اور اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔بدھ 4مئی کو جب عبداللہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا وہ یہ زیورات نگل چکا ہے۔ پولیس نے اس کے پیٹ کو اسکین کرنے کے بعد تصدیق کی کہ زیورات ابھی تک وہاں موجود ہیں۔ڈاکٹروں نے اسے انیما دیا اور جمعرات کو اس کے پاس سے 95000روپے مالیت کا ہار اور 25000روپے کا سونا برآمد ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…