پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کا عید کے بعد عوام کو تحفہ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پی پی اے جی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سی پی پی اے-جی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 85 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک مہینے کے لئے تھا۔نیپرا حکام کے مطابق مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 1 روپے 99 پیسے مئی میں کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر ان قیمت کا اطلاق نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک کو بجلی ایک روپیہ 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی منظوری دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی مئی کے بلوں میں ہوگی، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…