لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گورنر پنجاب نےصدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف کو صدر مملکت اور وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے
خطوط کی نقول بھی بھجوادیں۔بعد ازاں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر نہ ہوتا تو عوام سے مدد کا مطالبہ کرتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیان سے واضح کر دیا ہے کہ اس صورتحال میں کیسی مداخلت کی توقع رکھتا ہوں اور کیا ضرور ت ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ٹرپل ون بریگیڈ کا مطالبہ کیا ہے، میں نے تو کہا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان ہی مہیا کر دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہا کہ صدر مملکت وزیر اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہتحریک انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔