جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگی ایم پی اے میاں نوید کے والد کو بیڈ روم میں قتل کر دیا گیا 

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن /لاہور(این این آئی)پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد کو ان کے گھر پر قتل کردیا گیا، رکن اسمبلی کو واقعے کی اطلاع لاہور میں ملی جس کے بعد وہ فوری طو رپر آبائی علاقے کے لئے روانہ ہو گئے،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا

نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق رکن پنجاسب اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کو گھر میں قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈ روم میں گھس کر گولیاں ماریں، رانا احمد علی آرائیں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما تھے۔رکن اسمبلی میاں نوید علی نے بتایا کہ وہ لاہور میں موجود تھے جب گھریلو ملازمین نے ٹیلیفون پر والد کے قتل کی اطلاع دی،جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہی۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ حمزہ شہباز نے میاں نوید کے والد کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے پنجاب پولیس کے لئے ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔را ؤسردار نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…