بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی اہلیہ ان پر کس بات پر سختی کرتی ہیں؟ سابق وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اسی دوران میزبان کے سوال پر اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔عمران خان نے کہا کہ میرے مہمان بہت خوش قسمت ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ شکر کریں کہ اب ان کی خاطر تواضع ہوجاتی ہے۔وضاحت کے لیے عمران خان نے شادی سے قبل امریکا کے سفیر کی بنی گالہ آمد کا قصہ بھی سنایا۔عمران خان نے بتایا کہ امریکا کے سفیر کی آمد پر وہ بھول گئے تھے کہ کوئی آرہا ہے، اچانک یاد آنے پر گھر کے ملازم کو تواضع کا سامان لینے کیلئے بھیجا تو وہ بسکٹ کا پیکٹ اٹھا لایا اور اس نے بسکٹ کا پیکٹ ہی امریکی سفیر کے سامنے رکھ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا اگر اب میری جانب سے گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع نہ کی جائے تو اہلیہ کی جانب سے مجھ پر سختی ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…