بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما و رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ، شکورشاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔تفصیلات کے مطابق لیاری این اے 246 سے پاکستان تحریک انصاف ایم این اے عبدالشکور شاد نے

سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔عبدالشکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے شکست دی تھی۔دوسری جانب اندرونی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پی ٹی آئی میں تنظیمی اختلافات کے باعث سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1977 میں محمد ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران کیا، جب وہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اکتوبر 1978 میں شاد کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)قیادت کے حق میں ایک ریلی کے بعد ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک انٹرویو میں عبدالشکور شاد نے کہا تھا کہ 1989 میں بے نظیر بھٹو نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں انسپکٹر مقرر کیا، جہاں انہوں نے 2002 تک کام کیا۔1981 میں انہیں جامعہ کراچی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور اسی سال انہیں پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…