بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

datetime 2  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ عید پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے

، صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت کی سنت اطہر کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مکمل نجات دلانے کے لئے پرعزم ہے اور بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ عید الفطرکے تین روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اہل وطن عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عید الفطرکی خوشیوں اور پہلے سے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ ہمارا ہر دن، ہر پَل اور ہر صلاحیت آپ کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے صرف ہوگی،ہر آنے والے دن کے ساتھ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی حکومت کی محنت کے نتیجے میں آپ کی مشکلات میں کمی آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ظلم وجبر واستبداد سے نجات دلائے اور آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔ ہم اپنے افغان عوام کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوش حالی کے لئے دعا گو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…