منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کو ختم کرنا ہوگا، جاوید لطیف

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنیکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

جاوید لطیف نے کہا کہ مقدس مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنا کسی طرح مناسب نہیں لیکن پی ٹی آئی والوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی کی بے حرمتی کی، شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورے سے پہلے بتادیا کہ وہاں کیا کچھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنہ کہتا ہے چاند رات کو موٹر سائیکلوں پر پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں، یہ لوگ فساد پیدا کرکے خونریزی کرنا چاہتے ہیں، تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنے کی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے، اس معاملے میں وزیراعظم صاحب قوم کی آواز بنیں۔جاوید لطیف نے مزید کہا یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، یہی غیر ملکی سازش ہے، اس مذہبی جنونیت سے میرے اور آپ کے گھر محفوظ نہیں رہیں گے، ہمارے مذہبی عقائد سے کھیلنے والے کو روکنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کل تک کہتے تھے کہ فرح بی بی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کل ان کی اعلی قیادت نے فرح بی بی کا دفاع کیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…