منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور یو اے ای قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبر، معاشی ٹیم کا فوری پاکستان آنے کا فیصلہ

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی۔ وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔ توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم سعودی عرب کے اپنے دورے کے اختتام پر شام میں ابوظبی پہنچے تھے۔ کابینہ کے کلیدی ارکان اور اعلی حکام بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ولی عہد نے جناب شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کی اور ان زمہ داریوں میں عظیم کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں راہنماوں نے متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیراعظم نے ’یو۔اے۔ای‘ کے بانی اور پہلے صدر عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی بصیرت افروز قیادت

اور پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ کی دوستی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی بصیرت کی روشن میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید پختہ اور مضبوط بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’یو۔اے۔ای‘ کی تاریخ ساز ترقی اور تیز ترین اولین پچاس سال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ’یو۔اے۔ای‘ کی قیادت اور عوام کو

مبارک پیش کی اور آنے والی دہائیوں میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دوبئی عالمی نمائش 2020 کے کامیاب انعقاد پر ’یو۔اے۔ای‘ کی قیادت اور نمائش منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارک دی جو بھرپور اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ سطح اور عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپور حمایت پر ’یو۔اے۔ای‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے

خاص طور پر ’یو۔اے۔ای‘، پاکستان اعانت پروگرام کے تحت پاکستان میں انسانی خدمت وفلاح کے منصوبہ جات شروع کرنے اور کورونا عالمی وباء کے دوران ’یو۔اے۔ای‘ کی طرف سے فراہم کردہ کلیدی امداد کی تحسین کی۔ انہوں نے 1.7 ملین پاکستانیوں کی عزت ووقار کے ساتھ میزبانی کرنے پر ’یو۔اے۔ای‘ کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ کے درمیان نہ صرف پْل کا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ پاکستان کا فخر بھی ہیں۔ اعلامیہ کہا گیا ہے

عزت مآب شیخ محمد زاید آل نھیان کے پوری دنیا سے پولیو ختم کرنے کے نیک اقدام کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں راہنماوں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی، ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داریاں تشکیل دینے

اور تعاون تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے ولی عہد نے دنوں ممالک کی آنے والی نسلوں کے مفاد میں قریبی دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے موثر کاوشیں کرنے سے متعلق وزیراعظم کو یقین دلایا۔ انہوں نے ’یو۔اے۔ای‘ میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی جانب سے ’یو۔اے۔ای‘ کی تعمیر وترقی میں تعمیری کردار کا اعتراف کرتے

ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اْس وقت یہاں تھے جب دوسرے باشندوں کی یہاں محدود موجودگی اور کاوشیں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عوامی فلاح کے لئے دونوں برادر اقوام کے درمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں راہنماؤں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ

خیال کیا۔ باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، ’او۔آئی۔سی‘ سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے موقف اختیار کرنے کے لئے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور قریبی تعاون پر مبنی تاریخی دیرینہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ رواں ماہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…