منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک اور درخواست جمع کرا دی گئی

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے پر سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر کے خلاف مقدمے کے لیے کراچی کے عزیز بھٹی تھانے میں شہری نے درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ مذہبی دل آزاری

اور ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسانے پر عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا جائے، 27 اپریل کو تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب نجی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا، خطاب کے دوران عمران خان نے گستاخانہ کلمات ادا کیے۔درخواست کے متن میں لکھا کہ عمران خان اس سے قبل بھی ایسے الفاظ کا استعمال کرچکے ہیں، ریاست کے خلاف فتنہ پھیلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبویؐمیں عمران خان کے پیروکاروں نے مسجد نبویؐکی حرمت کو نہ صرف پامال کیا بلکہ ہلڑ بازی اور غیر مناسب الفاظ ادا کیے گئے جس سے مجھ سمیت پورے پاکستان میں رہنے والے شہریوں کی بحیثیت مسلمان دل آزاری ہوئی ہے، پاکستان کے قانون اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کھلم کھلا کی گئی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بغاوت کی طرف اکسایا جارہا ہے جس کی بیشتر ویڈیوز اور بیانات موجود ہیں، ماضی میں یہ سب ہوچکا ہے، عمران خان و دیگر کے خلاف مذہبی دل آزاری اور ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسانے پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…