پشاور(آئی ا ین پی ) خیبرپختونخوا کو پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں درپیش مسائل حل نہ ہو سکے، پنجاب میں چیک پوسٹوں پر آٹے کے ٹرک روکنے کی وجہ سے پشاور میں صرف چند دنوں کا سٹاک رہ گیا، آٹا ڈیلرز سمیت شہری بھی پریشان ہوگئے۔ پشاورمیں آٹے کی بڑی مارکیٹ رام پورہ سمیت دلہ زاک روڈ اور اشرف روڈ پر صرف چند روز کا سٹاک رہ گیا ہے، پنجاب سے منگوائے جانیوالے آٹے کو چیک پوسٹوں پر روکنے اور واپس کرنے کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، 20 کلو کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1400 روپے کا ہوگیا ہے۔ آٹا ڈیلروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چیک پوسٹوں پر بلاوجہ آٹے کو روکا جا رہا ہے، مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن معاملہ حل نہیں ہو رہا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات حل نہ ہونے سے بحران کے علاوہ آٹے کی قیمتو ں میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کو آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں برقرار ، بحران پیدا ہونے کا خدشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی



















































