بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم قیمتوں میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کو آئندہ 15 یوم کیلئے پٹرول اور ڈیزل پر پرائس ڈیفرنشل کلیم کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،حکومت اس وقت پٹرول

پر 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 73 روپے 4 پیسے سبسڈی دے رہی ہے ،مٹی کے تیل پر 43 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر 64 روپے 70 پیسے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ،پٹرول اور ڈیزل پر اس وقت لیوی اور جی ایس ٹی صفر ہے ،اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ پندرہ یوم کیلئے سبسڈی کا تعین کرنے کے بعد منظوری کیلئے فوری طور پر ای سی سی کو بھجوایا جائے ۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد نہ کرتے تو پیٹرول 245 روپے فی لیٹر ہو جاتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جان سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لیٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اگر وزیراعظم اوگرا کی سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…