اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مجھ پر الزام لگا رہے ہیں میں تو خود عاشق رسولؐ ہوں،یہ 5 شکلیں جہاں بھی جائیں گی، انہیں گندے انڈے پڑیں گے، شیخ رشید

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5 شکلیں دنیا میں جہاں بھی جائیں گی انہیں گندے انڈے پڑیں گے،ملک کی تشویش ناک اور خوف ناک صورت حال ہے، اس پر خاموش بنا رہا جائے ایسا نہیں ہوسکتا ہے،اگر پنجاب میں منحرف اراکین کی نااہلی کا فیصلہ آتا ہے تو اور بڑا مسئلہ ہوگا، میں کہتا تھا (ن)سے ش نکلے گی،

ن کہا ں ہے؟ملک کی جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے، اسی مہینے میں فیصلہ ہونا ہے، اگر ایک دفعہ کال ہوگئی تو کال کوئی نہیں سنبھال سکتا،میرے فوج کے ساتھ تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ان کو بتایا تھا کہ آپ کے خلاف بڑی نفرت ہے، دنیا کے جس ملک میں یہ لوگ جائیں گے وہاں ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں 20 دن پہلے گیا تھا اور میں صورت حال سمجھ گیا تھا، انہوں نے جو شور مچایا ہوا جبکہ نہ ڈیزل مل رہا ہے، 10 سے 12 روپے چینی مہنگی کردی، گھی 15 روپے مہنگا ہوگیا، جو الزامات ہم پر تھے اب یہ ان پر پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اب اہم ان کو کہتے ہیں، یہ سلیکٹڈ بھی ہیں اور امپورٹڈ بھی ہیں، امپورٹڈ گالی اتنی مشہور ہوگئی ہے کہ یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کراؤ اور اب ہم کہتے ہیں الیکشن کراؤ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں کہا ہے مئی کا مہینہ اہم ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہے، ملک میں سراسیمگی اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت ہے، ملک کی تشویش ناک اور خوف ناک صورت حال ہے اور اس پر خاموش بنا رہا جائے ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتنی تشویش ناک صورت حال میں خاموش تماشائی بنا رہا جائے، یہ جو 18 جماعتیں داتا درباری تعویز سے اکٹھی ہوئی ہیں،

ان کی دو ووٹوں کی اکثریت سے بنی ہیں اور اگر پنجاب میں منحرف اراکین کی نااہلی کا فیصلہ آتا ہے تو اور بڑا مسئلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی صورت حال کو شدید قسم کے خطرات ہیں، میں سارے اداروں سے اپیل کرتا ہوں، پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے، پاک فوج کا جوان پاکستان کی سرحدوں اور چوک چوراہوں کا بھی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک سازش کے تحت پاکستان کی فوج کے خلاف بات کی جائے تو شیخ رشید کو یہ بات

قبول نہیں ہے، سیاست دان بڑے چالاک ہوتے ہیں، میں کہتا تھا ش نکلے گی تو سب میرا مذاق اڑاتے تھے، کہاں ہے (ن)، ایک چاپلوس اور بوٹ پالشیا پارٹی نکلے گی۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ جو الزام لگا رہے ہیں، مجھ پر الزام لگا رہے ہیں میں تو خود عاشق رسولؐ ہوں، ان کو کہنا چاہتا ہوں، روضہ رسولؐ پر جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم آپ کی شکل سے لوگوں کو نفرت ہے، یہ 5 شکلیں آدمی جہاں دیکھتا ہے اس کو غصہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں

ان پانچوں شکلوں کی پیش گوئی کرچکا ہوں، جب یہ لندن، یورپ جہاں جائیں اور اگر ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر نہ پڑے تو مجھے پکڑ لیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کی جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے اور اسی مہینے میں فیصلہ ہونا ہے، اگر ایک دفعہ کال ہوگئی تو کال کوئی نہیں سنبھال سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثنااللہ میرے خلاف باتیں کرتا تھا، منہاج القرآن کی حاملہ عورتوں کو گولیاں مارنے والے اگر سمجھتے ہیں کہ مجھے نہیں چھوڑیں گے تو

میں نے سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش حالات بہتر ہوجائیں، تمام اداروں سے حالات بہترہوجائیں، ہماری پاکستان کے کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر سے کہا تھا کہ حضور مداخلت زیادہ خطرناک ہے، سازش اتنی خطرناک نہیں ہے۔ایک سوال پر کہا کہ میں کبھی سپریم کورٹ کو نہیں چھوتا، میں شیخ ہوں مجھے پتہ ہے، بندیال صاحب ایک عظیم جج ہیں، میرے ان کے والد سے تعلقات تھے، جب فتح خان بندیال میرے شہر کے کمشنر تھے، میں نہ فوجیوں کے خلاف ہوں اور نہ ججوں کے خلاف ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…