بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نجی ایئرلائن کی جانب سے عید کرایوں میں20فیصد تک کمی

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اس بار عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا، ماضی میں عید کے موقع پرہر سال 25فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔تفصیلات کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے نے عید کے

موقع پر مسافروں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، اس بارپی آئی اے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔اندرون ملک جانیوالی پرواز پر اضافی کرائے وصول کئے جارہے ہیں ، اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیول پر 70ڈالر کی بجٹنگ کی ہوئی تھی لیکن فیول120ڈالر جا پہنچا ہے، اس سال پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی۔ایدھن کی قیمتوں کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی کمی کی ہوئی ہے ۔دوسری جانب نجی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے 17 سے 20 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔نجی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔خیال رہے ماضی میں پی آئی اے عید کے موقع پر ہر سال 25 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…