کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال نے لگژری یا غیرضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ نیپال حکومت نے اقدام زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی روکنے کیلئے کیا ہے۔نیپالی حکام کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی اشیا میں کاریں، سگریٹ، کھلونے اور آلو کے چپس بھی شامل ہیں۔نیپالی حکومت نے 32 انچ سے بڑی ٹی وی کی درآمد پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہیروں اور 600 امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نیپالی میڈیا کے مطابق یہ پابندی جولائی 2022 کے وسط تک نافذالعمل رہے گی۔