بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں شدید گرمی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) ماہرین موسمیات نے پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اپریل میں آم افزائش کے عمل سے گزرتا ہے تاہم گرمی کی شدید لہرآم کی فصل کو متاثر کرسکتی ہے، فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے جب کہ وقت سے پہلے آم تیار ہونے سے سائز بھی کم ہوسکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق زمین ماحولیاتی تبدیلی کے دوسرے دور میں داخل ہوچکی ہے، 1980 کے بعد دنیا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا ،2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید شدت آئی۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیے گئے، رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا ،درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…