پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کا3 روزہ دورہ سعودی عرب شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر)وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورۂ سعودی عرب،وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیر اعظم دونوں برادر اسلامی ملکوں  کے

درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ملاقات پاکستان کے مستقبل کیلئے بہترین ثابت ہو گئی، سعودی ولی عہد کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ  کھڑا رہا اور ہمیشہ کھڑا رہے گا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں ہمارے تعلقات کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود۔منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ پاکستان کے پرائم منسٹر ہاؤس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات کے دوران تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کی افرادی قوت کےلیے مزید مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…