بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گورنر ہائوس پرغنڈوں کا قبضہ، فوری رینجرز بھجوائیں عمر سرفراز چیمہ کا عارف علوی سے رابطہ

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا اور کہا کہ گورنر ہائوس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا، فوری طور پر صدر مملکت رینجرز کی نفری بھجوائیں۔نجی ٹی وی کے مطابقگورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ اجازت کے بغیر گورنر ہائوس میں سیکڑوں اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہائوس

پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی، گورنرہائوس میں ہونے والی کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے خصوصی طیارے پر اسلام آبادسے لاہور پہنچے ۔پنجاب حکومت کا جہاز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو لے کر لاہور پہنچا۔ اولڈ ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ، ثمینہ خالد گھرکی نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا استقبال کیا اورانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ کا حلف کے حکم کے بعد پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا۔آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں امن و امان کے پیش نظر گورنر ہائوس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا جبکہ مال روڈ پر گورنر ہائوس آنے والے راستے بند کر دئیے گئے ، کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے گورنر ہائوس کے باہر واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے باہر بھی اوروزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت شہر بھر میںسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…