جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا شریف خاندان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق کیساتھ مل کر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا ، مجھے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے ،چیلنج کرتاہوں میری کال پر 30لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئیگا، پاکستان میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے بچے بچے کو تیار کرنا ہے

اور ملک میں الیکشن کرانا ہے، یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 سال سے یہ مافیا دو طریقے سے چلتا ہے۔ ایک یہ لوٹوں کو پیسہ دے کر خریدتے ہیں دوسرا طریقہ کردارکشی کرنا ہے، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں،2017 میں پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی، اب یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کرینگے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا نے بینظیر اور نصرت بھٹو کی جعلی تصاویر پھینکیں، اسی مافیا نے اس خاتون کے خلاف جو مسلمان ہوکر پاکستان آئی اس کیخلاف یہودی ہونے کی مہم چلائی، شہبازشریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں مخالفین کو مروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق کیساتھ ملکر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا، شہباز شریف کو اس لئے مسلط کیا گیا کیونکہ یہ کبھی باہر کی قوتوں کے مفاد کیخلاف نہیں جاتا، 400ڈرون حملے ہوئے،شہبازشریف کے بھائی اور زرداری نے ایک لفظ نہیں کہا، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ملک میں الیکشن کروانے ہیں، عوام جس کا فیصلہ کریں اسی کو ملک میں حکومت کرنی چاہیے، اب جو بھی ا?ئے گا وہ عوام کی طاقت سے ا?ئے گا۔ پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وہ آدمی ہے جس پر 40ارب کی کرپشن کے کیسز ہیں، چور مافیا کو مسلط کرنا ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے،

اگلے دو سے تین روز میں شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جاری کروں گا، شریفوں کے کتنے کیسز ہیں انہوں کتنا پیسہ چوری کیا یہ سب قوم کو بتاؤں گا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مارچ کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اسلام آباد کیلئے میری کال ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریگی کہ آزاد رہنا ہے یا غلام بن کر، 75سالہ دورمیں یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہوگی، پی ٹی آئی عہدیداران، کارکنان نے جنوبی پنجاب کو اسلام آباد کیلئے

تیار کرنا ہے، چیلنج کرتاہوں میری کال پر 30لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئیگا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ آزاد پاکستان کی جنگ ہے، اگر ہم آزاد ملک بننا چاہتے ہیں تو جدوجہد کیلئے تیار ہونا پڑے گا کیونکہ اگر ہم آزاد ملک کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے تو اللہ ایسے ہی رکھے گا اور یہ باہر کے پتلے ہم پر مسلط رہیں گے، آپ نے حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے بچے بچے کو تیار کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک جنگ ہتھیار اور دوسری زبان سے ہوتی ہے،

ہم اپنی زبان سے اس مافیا کیخلاف جنگ لڑیں گے اور لوگوں کو تیار کرینگے، خاص طور پر وکلا برادری بھی تیار رہے کیونکہ تحریک ا?زادی کی جنگ میں انہوں نے سڑکوں پر ا?نا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو جتنا فائدہ ہمارے دور میں ہوا اتنا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، امپورٹڈ حکومت آتے ہی کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا، ابھی یہ پیٹرول اور فضل الرحمان کو مہنگا کرینگے، چوروں کے ٹولیسے ملک سنبھالا نہیں جائیگا، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے پورا زور لگایا، جنوبی پنجاب صوبیکا بل اسمبلی میں ٹیبل کردیا ہے، آپ مجھے دوتہائی اکثریت دینگے تو میں جنوبی پنجاب صوبہ بناکر دکھاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…