اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سیاست کی آڑ میں حرم شریف کی حرمت کی پامالی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، عوام کا شدید ردعمل

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی عوام نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں حرم شریف کی حرمت کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے اس عمل کی ستائش کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ واقعہ یقینی طو رپر کسی کی شہ پر کیا گیا ہے ،

سعودی حکومت کو اس واقعہ پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس مقام کی حرمت کی پامالی کا سوچ بھی نہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد کے موقع پر وہاں موجودکچھ لوگوںکی جانب سے وفد کا گھیرائو کر کے نعرے بازی کے واقعہ کی پاکستانی عوام کی جانب سے شدید مذمت اوررد عمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ حرم شریف ہرگز سیاست کی جگہ نہیں لیکن مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی نفرت کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراس کے آنے والے دنوںاورمہینوںمیں انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جس طرح اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے اور اس سے یہ واضح ہے کہ یہ سب کچھ کسی کی شہ پر کیا گیا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔ مسجدنبویﷺ ایسا مقام ہے جہاں پر لوگ چلنے کے لئے قدم بھی انتہائی احترام سے رکھتے ہیں اور چند عقل کے اندھوںنے سیاست کیلئے اس انتہائی مقدس مقام کی جس طرح بے حرمتی اورپامالی کی ہے اس پر پوری قوم دکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو ویڈیوز کے ذریعے تمام لوگوںکی شناخت کر کے اپنے قوانین کے مطابق سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو اس مقام کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ ہو سکے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…