بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے‘جو روضہ رسول پر ہوا اس پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے‘عطاء للہ تارڑبرس پڑے

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے، جو روضہ رسول پر ہوا اس پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے،آج اگر گورنر حکم نہیں مانتا تو کل عام شہری کیسے عدالت کا حکم مانے گا، آپ نے آئین کے ساتھ بہت کھلواڑ کر لیا، ہم چاہیں تو کسی تیسرے آئینی عہدیدار سے حلف لے لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران نیازی کی وجہ سے آئین سے روگردانی کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر ہم تیسری درخواست لے کر عدالت میں موجود ہیں، 28 دن ہو گئے، نہ حکومت ہے نہ نظام ہے، عمران خان پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ کل گورنر پنجاب نے صدر کو خط لکھا جس میں لاہور ہائیکورٹ پر سوالیہ نشان لگایا ہے، آئین کہتا ہے حلف برداری فوری ہو ، گورنر کی کوئی صوابدید نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ خود آئین کو پامال کریں اور عدالتوں کو بدنام کریں، یہ باعث شرم ہے، اگر کوئی واقعہ ہوا تو ذمہ داری گورنر پنجاب پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم میں وزارت اعلی کیلئے حمزہ شہباز کی حلف برداری یقینی بنانے کے واضح احکامات موجود ہیں، صدر اور گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج اگر گورنر حکم نہیں مانتا تو کل عام شہری کیسے عدالت کا حکم مانے گا، آپ نے آئین کے ساتھ بہت کھلواڑ کر لیا، ہم چاہیں تو کسی تیسرے آئینی عہدیدار سے حلف لے لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پالا ان لوگوں سے ہے جو روضہ رسول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کا خیال ہے گورنری کے پیچھے سزائے موت کا مقدمہ بڑی بات نہیں تو ٹھیک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی درخواست میں ابھی توہین عدالت اور غداری کے الزامات پر زور نہیں ڈال رہے، ہم ابھی صرف حلف برداری چاہتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ اٹھایا تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…