بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہاتھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش، لمبائی 41 فٹ، چوڑائی 53 انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )ہاتھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش فیصل آباد آرٹس کونسل میں کی گئی۔قرآن مجید اردو ترجمہ کے ساتھ لکھا گیا ہے جس کی لمبائی 41 فٹ،چوڑائی 53۔ انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے اسے فیصل آباد کے معروف خطاط پیر امتیاز حیدر نورانی نے تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن طارق محمود نے کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسدحیات نول اور دیگر نے بھی قرآن پاک کی زیارت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فیصل آباد آرٹس کونسل کی طرف سے نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے امتیاز حیدر کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہااور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے طویل قرآن مجید تحریر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیرامتیاز حیدر نے قرآن پاک کی زیارت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…