بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کیلئے خوشخبری ، ملک میں لوڈشیڈنگ کی بتدریج کمی کے حوالے سے بڑا اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے جس کے ذمہ دار سابق وزیراعظم ہیں، یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے۔ کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں مزید حالات خراب نہ ہوں، ہم 23 ہزار میگاواٹ کے تخمینے پر کام کررہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحران کے باعث ملک کے طول عرض میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے، لوڈشیڈنگ کی دو وجوہات ہیں، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5739 میگاواٹ کی صلاحیت بند پڑی ہے، اگر فوری ایندھن دستیاب ہو تو 5739 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے جب کہ 2156 میگاواٹ بجلی کی کمی فنی خرابی کے باعث ہے، کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں مزید حالات خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2 مئی سے فرنس آئل کی فراہمی یقینی ہونے کی امید ہے اور آئندہ 10 دن میں بجلی کے معاملات میں بہتری کی توقع ہے، تمام ڈسکوز کے ریونیو ٹارگٹ کو دیکھ رہے ہیں اور چوری کو روکنے کے لیے سکیورٹی اداروں کو کہہ سکتے ہیں جب کہ ڈسٹری بیوشن کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واضح ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی اور ٹیکنیکل مرمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی اور ٹیکنیکل مرمت کی تمام تر ذمہ داری سابق وزیراعظم پرہے، پلانٹس کی مینٹی ننس موسم سرما میں ہونا چاہیے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد بجلی میں 2 سے 3 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا،وزیراعظم کو 20 ہزار میگاواٹ کا تخمینہ دیا گیا تھااور ہم 23 ہزار میگاواٹ کے تخمینے پر کام کررہے ہیں، کئی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث 13 دسمبر2021 سے پلانٹ بند پڑے ہیں، آر ایل این جی کے 760 میگاواٹ پلانٹ سابق حکومت کے دور سے بند ہیں، (ن) لیگ نے جب حکومت چھوڑی تو زیرو لوڈشیڈنگ تھی مگر اب دوبارہ آئے ہیں تو بجلی بحران کا سامنا ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…